بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے خواب کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ، شبلی فراز

 بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے خواب کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ، شبلی ...
 بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے خواب کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ، شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے خواب کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ عمران خان کی قیادت میں قومی مفادکی قانون سازی سے پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے سیاہ خواب دیکھنے والے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ، پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی مفاد کے منافی رویہ اختیار کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -