سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے آخر کار خوشخبری آ گئی 

سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے آخر کار خوشخبری آ گئی 
سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے آخر کار خوشخبری آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پروازیں شروع کر نے کا اعلان کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی نیونیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے جس کے بعد پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے بکنگ کا آغاز کر دیاہے ۔پی آئی اے نے سعودی عرب کا آپریشن فعال کر دیاہے ۔
پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہاہے جبکہ 30 ستمبر تک جدہ ، مدینہ، ریاض اور دمام کیلئے مزید 28 پروازوں کی اجازت بھی طلب کر لی گئی ہے ۔ایسے مسافر جو سعودی عرب کے رہائشی ، اقامہ ہولڈرز یا وزٹ ویزا پر ہیں وہ سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے مسافروں کو 48 گھنٹے میں کورونا کا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا لازمی ہو گا ۔

مزید :

قومی -