سوشل میڈیا پر دوستی اور پھر شادی، ہنی مون کا ایک ہفتہ ہوٹل میں رہنے کے بعد دولہا اپنی نئی نویلی دلہن چھوڑ کر فرار، نیا فراڈ سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر دوستی اور پھر شادی، ہنی مون کا ایک ہفتہ ہوٹل میں رہنے کے بعد ...
سوشل میڈیا پر دوستی اور پھر شادی، ہنی مون کا ایک ہفتہ ہوٹل میں رہنے کے بعد دولہا اپنی نئی نویلی دلہن چھوڑ کر فرار، نیا فراڈ سامنے آگیا
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

کراچی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر شادی فراڈ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، شہر قائد میں خاتون کے ساتھ شادی کے نام پر دھوکا ہو گیا۔

92 نیوز کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے کامران نامی شخص نے پہلے سہانے خواب دکھا کر خاتون سے کورٹ میرج کی اور پھر اپنی اہلیہ کو چھوڑ کرفرار ہوگیا ، خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کرادی۔

سوشل میڈیا پر دوستی ،سہانے خواب اور پھر کورٹ میرج ہو گئی ، کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ شادی کے نام پر دھوکا ہوگیا ، کامران نامی شخص اپنی اہلیہ کو ایک ہفتے تک ہوٹل میں رکھنے کے بعد چھوڑ کر فرارہوگیا ۔

شوہر کے فرار ہونے کے بعد خاتون اپنے خاوند کی شکایت لے کرایف آئی اے کے دفتر پہنچ گئی ، شادی کے بعد کامران سے لاہور لیجانے کی یقین دہانیاں کراتا رہا اور پھر اسے صدر کے علاقے میں موجود ہوٹل میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

خاتون نے بتایا کہ کامران نے اسے مسلسل دھوکے میں رکھا اس کی باتوں میں آکر اپنی جمع پونجی تک خرچ کردی۔خاتون کا کہنا ہے وہ کامران کے خلاف عدالت میں بھی کیس داخل کریں گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -