انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے 
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے 
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف فاسٹ باﺅلر ڈیوڈ ویلی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث اب وہ وائٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے گروپ سٹیج کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے جبکہ ان کے ساتھ ملاقات کرنے والے یارکشائر کاﺅنٹی کے مزید تین کھلاڑیوں کو بھی ازخود قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ویلی، میتھیو فشر، ٹام کوہلر اور جوش پوئیسڈن لنکاشائر کیخلاف میچ سے کچھ دیر قبل ہی دستبردار ہو گئے اور اب اپنی ٹیم کے آخری تین پول میچز میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے۔ ڈیوڈ ویلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق بھی کی اور لکھا ”آپ سب کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ، میں اور میری اہلیہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکوں اور اس کا مجھے بہت افسوس بھی ہے۔ اس سے بھی افسوسناک بات یہ ہے کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے تین ساتھی کھلاڑیوں کیساتھ ملا جس کے باعث وہ بھی خطرے میں ہیں اور میچز نہیں کھیل سکیں گے۔“ 


یارکشائر کاﺅنٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ”ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ میتھیو فشر، ٹام کوہلر، جوش پوئیسڈن اور ڈیوڈ ولی وائٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے بقیہ گروپ میچز کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ ایک کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، چونکہ چاروں کھلاڑی ایک دوسرے کے خاصے قریب رہتے تھے اس لئے سب کو ہی 14 روز تک قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔“ 

مزید :

کھیل -