شراب لائسنس کیس میں بڑی پیش رفت، سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل گرفتار

شراب لائسنس کیس میں بڑی پیش رفت، سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل گرفتار
شراب لائسنس کیس میں بڑی پیش رفت، سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب لاہور نے شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق نیب لاہور نے سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کو گوفتار کرلیا،اکرم اشرف گوندل پر قانون کیخلاف لائسنس جاری کرنے کاالزام تھا۔اکرم اشرف گوندل متعدد بار نیب میں اپنا بیان ریکارڈ کرا چکا ہے، انہیں کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیاجائے گا۔واضح رہے کہ شراب لائسنس کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی نیب میں پیش ہو چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -