عمرکوٹ: ڈپٹی کمشنر اور ضلع کونسل ندیم الرحمن میمن کی زیر صدارت صفائی ستھرائی اور مچھر مار سپرے کے حوالے سے اجلاس

عمرکوٹ: ڈپٹی کمشنر اور ضلع کونسل ندیم الرحمن میمن کی زیر صدارت صفائی ستھرائی ...
عمرکوٹ: ڈپٹی کمشنر اور ضلع کونسل ندیم الرحمن میمن کی زیر صدارت صفائی ستھرائی اور مچھر مار سپرے کے حوالے سے اجلاس

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر   ) ڈپٹی کمشنر اور ضلع کونسل ایڈمنسٹریٹر ندیم الرحمن میمن کی زیر صدارت سوریہ بادشاہ کمپلیکس ہال میں صفائی ستھرائی اور مچھرمار سپرے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ندیم الرحمن میمن نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں صفائی ستھرائی ، گندے پانی کی نکاسی ، مچھر مار سپرے اور کتا مار مہم کے عمل کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کے خاتمے کے لیے متعلقہ ایڈمنسٹریٹر اپنے علاقو ں میں مچھر مار سپرے اور پانی کو بیماریوں سے پاک رکھنے کے لیے ادویات کا استعمال کریں ، انہوں نے تمام ایڈمنسٹریٹروں کو ہدایت کہ اپنی ڈیوٹیوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے ۔

انہوں نے یونین کونسل کے ایڈمنسٹریٹروں کو ہدایت کی کہ جن یونین کونسل میں مچھر مار مشین یا ادویات موجود نہیں ہیں وہاں ادویات خرید کرکے مچھرمار سپرے کروایا جائے اور اس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر فرا ہم کی جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرالھداد کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے موبائل ٹیمیں فیلڈ میں بھجی جائیں اور مچھر مار مہم چلائی جائے ۔

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر گھٹیش کھتری کو ہدایت کی کہ ضلع عمرکوٹ میں سیلاب اور بارشوں کو دوران ہلاک ہونے والے جانوروں کی اعداد وشمار فراہم کئے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر جانوروں کو کی جانے والی ویکسینیشن کی رپورٹ پیش کی جائے، انہوں نے ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ منصور کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ کے تمام شہروں میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلاول کنبھر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سکولوں کے تمام اساتذہ کی کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں اور سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وں سبھاش چندر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں ،مختیارکاروں ، تمام ٹائون  کمیٹیز افسران اور یونین کونسل کے سیکریٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -