52 فٹ لمبی وہیل مچھلی راستہ بھٹک کر مگر مچھوں سے بھرے دریا میں پہنچ گئی، حکام پریشان ہوگئے

52 فٹ لمبی وہیل مچھلی راستہ بھٹک کر مگر مچھوں سے بھرے دریا میں پہنچ گئی، حکام ...
52 فٹ لمبی وہیل مچھلی راستہ بھٹک کر مگر مچھوں سے بھرے دریا میں پہنچ گئی، حکام پریشان ہوگئے

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا میں سالانہ ہجرت کے دوران ایک وہیل مچھلی راستہ بھٹک کر سمندر سے مگر مچھوں سے بھرے دریا میں پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہمپ بیک وہیل مچھلیاں جنوب سے انٹارکٹیکا کی طرف سالانہ ہجرت کر رہی تھیں۔ اسی دوران مچھلیوں کا ایک گروپ راستہ بھٹک گیا تاہم جلد ہی باقی مچھلیاں واپس اپنے مقررہ راستے پر پہنچ گئیں تاہم ایک 52 فٹ لمبی وہیل آسٹریلیا کے ایلی گیٹر ریور میں پہنچ گئی۔

ایلی گیٹر ریور مگر مچھوں کی آماجگاہ ہے اور یہ عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے۔ ہمپ بیک وہیل مچھلی کو پہلی بار مچھیروں نے دیکھا اور انہوں نے فوری طور پر حکام کو اطلاع کردی۔ 

آسٹریلیا کے وائلڈ لائف سے متعلقہ حکام کی کوشش ہے کہ مگر مچھوں کا نوالہ بننے سے پہلے کسی طرح اس وہیل مچھلی کو اس کے مقررہ راستے کی طرف بھیج دیا جائے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ 52 فٹ لمبی ہمپ بیک وہیل ابھی گہرے پانی میں ہے، جیسے ہی یہ کم پانی کی طرف آئے گی تو مگر مچھ اس پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔ وہیل مچھلی کو سمندر کی طرف لے جانے کیلئے وہیل کی ریکارڈڈ آوازوں اور کشتیوں کے شور شرابے کا استعمال کیا جارہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -