ایف آئی اے کے تمام الزامات جھوٹ اور بے بنیاد ہیں، میرے متعلق کہانی ۔۔۔۔جہانگیر ترین دل کی بات زبان پر لے آئے

 ایف آئی اے کے تمام الزامات جھوٹ اور بے بنیاد ہیں، میرے متعلق کہانی ...
 ایف آئی اے کے تمام الزامات جھوٹ اور بے بنیاد ہیں، میرے متعلق کہانی ۔۔۔۔جہانگیر ترین دل کی بات زبان پر لے آئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کےرہنما  جہانگیر خان ترین  نے کہا ہے کہ  ایف آئی اے کی جانب سے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں، میرے متعلق کہانی گھڑ کر خود ساختہ کیس بنایا گیا ہے، انکوائری کمیشن کا مقصد چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ معلوم کرنا تھا لیکن ایف آئی اے نے جن الزامات پر بلایا ہے ان کا چینی کی قیمت سے تعلق نہیں ہے۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق چینی سکینڈل میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر  اپنا ردعمل دیتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں، میرے متعلق کہانی گھڑ کر خود ساختہ کیس بنایا گیا ہے، انکوائری کمیشن کا مقصد چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ معلوم کرنا تھا لیکن ایف آئی اے نے جن الزامات پر بلایا ہے ان کا چینی کی قیمت سے تعلق نہیں ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ جن کارپوریٹ ٹرانزایکشنز کو بنیاد بناکرمجھ پر الزامات عائد کئےجارہےہیں وہ ٹرانزیکشنز آج سے کئی سال پرانی ہیں،سالوں پہلے کی گئی ٹرانزیکشنز کا چینی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے کیا تعلق؟ کمیشن کو چینی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے میرے خلاف کچھ حاصل نہیں ہوا تو اب نئی کہانی بنا کر لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 

 ملک بھر میں 80 سے زائد شوگر ملز کام کر رہی ہیں،ٹارگٹ صرف جے ڈبلیو ڈی کو کیا جا رہا ہے جبکہ میرے بیٹے علی ترین کو بھی بلاوجہ اس کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے،میرے بیٹے کا جے ڈی ڈبلیو انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، علی ترین نہ موجودہ بورڈ کا ممبر ہے اور نہ ہی کبھی ماضی میں کسی عہدے پر رہا ہے،کیس سے متعلق میرا مکمل موقف اور تفصیلات جلد ایف آئی اے کو جمع کرا دی جایئں گی۔

یاد رہے کہ منی لانڈرنگ اور شوگر ملز میں فراڈ سے متعلق تحقیقات میں ایف آئی اے نے جہانگیر خان ترین اور علی خان ترین کو  19 ستمبر کو طلب کیاگیا ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم منی لانڈرنگ اور شوگر ملز فراڈ سے متعلق تحقیقات کرے گی ۔

مزید :

قومی -