لاہور کے والٹن ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر ٹوٹ گیا

لاہور کے والٹن ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر ٹوٹ گیا
لاہور کے والٹن ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر ٹوٹ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے والٹن ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران تربیتی طیارے کا ٹائر ٹوٹ گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق والٹن ایئر پورٹ پر خاتون پائلٹ تربیت مکمل کرنے کے بعد پہلی بار سولو فلائٹ اڑا رہی تھیں۔ انہوں نے ٹیک آف بہت اچھے طریقے سے کیا لیکن لینڈنگ کے دوران تربیتی طیارے کا ٹائر ٹوٹ گیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں خاتون پائلٹ محفوظ رہیں اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثہ پیش آنے کے بعد تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور حادثے کی وجوہات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ ایئر پورٹ کے رن وے کو دیگر جہازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے اور جب تک حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کو رن وے سے ہٹا نہیں لیا جاتا تب تک کسی جہاز کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید :

Breaking News -علاقائی -پنجاب -لاہور -