پولیس کی نا اہلی ؟ مرکزی ملزم عابد کیسے فرار ہوا؟ نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ

پولیس کی نا اہلی ؟ مرکزی ملزم عابد کیسے فرار ہوا؟ نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ
پولیس کی نا اہلی ؟ مرکزی ملزم عابد کیسے فرار ہوا؟ نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

نجی ٹی وی سٹی 42 نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی قصور کے گاؤں راجہ جھنگ میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم کے رشتے دار کے گھر پوزیشن سنبھال لی۔ ملزم کی گھیرا بندی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد صرف 4 تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکارعابد کے گھر میں داخل ہونے کا انتظار کرتے رہے لیکن ملزم شک ہونے پر گھر میں داخل ہونے سے پہلے ہی  کھیتوں کی طرف فرار ہوگیا ۔ عابد کے فرار ہونے کے بعد پولیس نے کھیتوں کا گھیراؤ کرنے کی بجائے ہوائی فائرنگ کی  اور بعد ازاں پولیس اہلکار 5 گھنٹے تک اسے تلاش کرتے رہے۔