’ارمیلا مٹونڈکر فحاشی کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے، اپنی ایکٹنگ کی وجہ سے نہیں‘
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت، جو اپنی اداکاری کی وجہ سے کم اور چرب زبانی و یاوہ گوئی کی وجہ سے زیادہ شہرت رکھتی ہیں اور خبروں میں رہنے کے لیے آئے دن کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑتی رہتی ہیں، نے اب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا ماٹوندکر کے متعلق انتہائی شرمناک بات کہہ ڈالی ہے۔انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے ارمیلا ماٹوندکر کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ارمیلا اپنی اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ فحاشی کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔ وہ ایک ’سافٹ پورن سٹار‘ ہے۔“
کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ”میں نے ارمیلا کا ایک انٹرویو دیکھا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہوتی ہے کہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو خوش کرنے کوشش کرتی رہتی ہوں تاکہ مجھے الیکشن میں ٹکٹ مل سکے۔ وہ میرے متعلق باتیں کر رہی تھی لیکن خود وہ ایک سافٹ پورن سٹار ہے۔ وہ یقینا اپنی اداکاری کی وجہ سے نہیں جانی جاتی۔ پھر وہ کس چیز کے لیے جانی جاتی ہے؟ سافٹ پورن کے لیے۔ اگر اسے ٹکٹ مل سکتا ہے تو پھر مجھے کیوں نہیں مل سکتا۔“کنگنا رناوت کے اس بیان کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری ارمیلا ماٹوندکر کی حمایت میں آ کھڑی ہوئی ہے اور سوشل میڈیا پر فلمی ستارے ارمیلا کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کر رہے ہیں۔