اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں ججوں کی تقرری کے حوالے سے بڑا مطالبہ کردیا گیا

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں ججوں کی تقرری کے حوالے سے بڑا مطالبہ کردیا ...
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں ججوں کی تقرری کے حوالے سے بڑا مطالبہ کردیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بار کونسل کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے اہم نکات میں کہا گیا ہے کہ ججز تقرری کے موجودہ طریقہ کار پر نظرثانی کرتے ہوئے تقرری کے قانون میں ترمیم کی جائے۔جوڈیشل کمیشن کا ادارہ ججوں کا کنسورشیم ہے جسے ختم کیاجاناچاہیے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اداروں کے لیے یکساں احتساب کا نظام لایاجائے اور مقدمہ میں سزاسے پہلے گرفتاری ختم کی جائے۔اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیاکہ 19ویں آئینی ترمیم ختم کی جائے۔ شہری آزادی کے تحفظ کے لیے فوری قانون سازی کی جائے۔اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیاکہ موجودہ انصاف کا نظام غیر موثر ہوچکاہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں آزادی اظہاررائے اور شخصی آزادیوں پرپابندیاں قابل تشویش ہیں۔

مزید :

قومی -