ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان ٹرین سے ٹکراگیا

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان ٹرین سے ٹکراگیا
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان ٹرین سے ٹکراگیا

  

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں ایک نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں چلتی ٹرین سے ٹکراگیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان چلتی ٹرین کے آگے سلو موشن میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے۔ وہ ویڈیو کیلئے بہترین شاٹ کے چکر میں اتنا قریب چلا گیا کہ ٹرین کے انجن سے ٹکرا کر گر پڑا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ نوجوان کس طرح بے قابو ہر کر گرا اور ٹرین کے پہیوں کے نیچے جاتے جاتے بچا۔ حادثے میں نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے نوجوان کی شناخت عمیر حیات کے نام سے ہوئی ہے جس کو گرفتار کرکے ریلوے ایکٹ کی دفعہ 325PPC کے تحت 122A1 کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔