"جو ارکان ووٹنگ کیلئے نہیں آئے ان کے ساتھ یہ سلوک کیا جائے" شاہد خاقان عباسی نے تجویز دے دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ووٹنگ کے دوران مسلم لیگ ن کے جو اراکین جوائنٹ سیشن میں نہیں آئے انہیں شوکاز نوٹس دے کر نیم اور شیم کیا جائے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بدھ کے روز ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے 31 ارکان غیر حاضر تھے۔ ان میں سے 12 کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے 5 اراکین بیمار تھے جس کی وجہ سے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے لیکن وہ 7 ارکان جو جان بوجھ کر اسمبلی میں نہیں آئے انہیں نہ صرف شوکاز نوٹس دیا جائے بلکہ انہیں نیم اینڈ شیم بھی کیا جانا چاہیے۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے متروکہ وقف املاک اور اینٹی منی لانڈرنگ کے بلز اکثریت کے ساتھ منظور کیے تھے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے 31 ارکان غیر حاضر تھے جن میں ہماری پارٹی کے 12 ارکان تھے ان میں سے 5 بیمار تھے باقی7 کو شو کاز نوٹس جاری ہونا چاہئیے اور نیم اینڈ شیم بھی ہونا چاہئیے pic.twitter.com/c8GAxrADGr
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) September 17, 2020