ٹی وی پر آنے کی شوقین لڑکی، پہلی بار کیمرے پر آئی تو اینکر کو جان چھڑانا مشکل ہوگیا، دل کی ساری باتیں سنادیں، انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بعض لوگوں کو کیمرے کا اتنا شوق ہوتا ہے کہ وہ ہر تصویر میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن لاہور کی نمرہ علی کو ٹی وی کیمرے پر آنے کا اتنا شوق ہے کہ جب پہلی بار انہوں نے کیمرہ دیکھا تو اتنی ایکسائٹڈ ہوگئیں کہ اینکر کو جان چھڑانا مشکل ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر سٹی 42 کے پروگرام ہم اور آپ کا ایک ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں ایک لڑکی کو ٹی وی کیمرے پر آنے کی خوشی مناتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
نمرہ علی نامی لڑکی جب کیمرے پر آئی تو اس نے دل کے سارے ارمان پورے کیے، خوب دل کی باتیں کیں اور ایسی ایسی باتیں سنائیں کہ سن کر ہنسی نہ رکے۔ نمرہ علی کے مطابق " جب ہم یہاں آنے لگے تو میرے ذہن میں آیا کہ ہم پارک میں جائیں تو کوئی ٹی وی والا آجائے ، میں بہت خوش ہوں کہ آپ لوگ یہاں آئے ہوئے ہیں، میں بہت خوش ہوں، یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آخر کار میں کیمرے پر آہی گئی ہوں۔"
سوشل میڈیا پر نمرہ علی کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ امتیاز شریف نے نمرہ علی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا " میں نے نمرہ عل کا کلپ فیس بک پر دیکھا ، میں یہاں (یوٹیوب پر) مکمل کلپ دیکھنے آیا ہوں، یہ بہت ہی مزاحیہ اور معصوم ہے۔"
ارسلان سلیمی نے تجویز دی کہ نمرہ علی کا اپنا یوٹیوب چینل ہونا چاہیے۔
کنگ لیو نے فرمائش کی کہ نمرہ علی کے ساتھ ایک مکمل پروگرام کیا جانا چاہیے تاکہ وہ کھل کر بول سکے۔
نمرہ علی کا مکمل کلپ 07:30 سے آگے دیکھا جاسکتا ہے