بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر شہروں، سبی، ہرنائی، مستونگ اوراس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7ریکارڈ کی گئی ۔اس کا مرکز سبی سے تیس کلو میٹر دور مغرب کی جانب ہے جبکہ اس کی گہرائی اٹھارہ کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ۔تاہم ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔