"نیب کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی" شیخ رشید نے عمران خان کا فیصلہ سنادیا

"نیب کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی" شیخ رشید نے عمران خان کا فیصلہ ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کو این آر او نہیں دے گا، اس نے فیصلہ کیا ہے کہ نیب کے قانون میں ترمیم نہیں ہوگی، انہوں نے جو کرنا ہے کرلیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تو ہمیں فری ہینڈ دے دیا کہ جو چاہے کرو۔ اپوزیشن نے ماسٹر پلان کے تحت واک آؤٹ کیا۔ انہوں نے پوری کوشش کی  لیکن عمران خان ان کو این آر او نہیں دے گا، اس نے فیصلہ کیا ہے کہ نیب کے قانون میں ترمیم نہیں ہوگی، انہوں نے جو کرنا ہے کرلیں۔ ہمارے 2 سال ہوچکے ہیں، 4 سال بعد ویسے ہی الیکشن کا ماحول بن جاتا ہے اس لیے اگر اب ہم ترمیم کریں گے تو لوگ کہیں گے کہ یہ جارہے ہیں تو ترمیم کرلی

انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن والے جو مرضی کرلیں ، سر نیچے کرلیں ٹانگیں اوپر کرلیں حکومت کا کچھ نہیں کرسکتے، 20 ستمبر کو بھی جلسوں کا اعلان ہوگا۔ جب اپوزیشن نے حماقتیں کیں تو حکومت نے ایسے بل بھی پاس کرلیے جو شاید پاس نہ ہوتے۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور حکومت کو اپوزیشن سے نہیں فرقہ پرستی سے خطرہ ہے، ایک بہت بڑا گروپ پکڑا گیا ہے جو شیعہ اور سنی علماء کو قتل کرنا چاہتا تھا۔  ہمارا گلا دبانے کیلئے عالمی قوتیں متحرک ہوچکی ہیں، یہ انڈین سازش ہورہی ہے جس کو مل کر ناکام بنانا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -