موٹروے کیس، ملزم عابد علی قصور کے بعد ننکانہ صاحب سے بھی پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا

موٹروے کیس، ملزم عابد علی قصور کے بعد ننکانہ صاحب سے بھی پولیس کو چکمہ دے کر ...
موٹروے کیس، ملزم عابد علی قصور کے بعد ننکانہ صاحب سے بھی پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا

  

ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد علی قصور کے بعد ننکانہ صاحب سے بھی پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کو ملزم عابد علی کی ننکانہ صاحب میں موجودگی کی اطلاع ملی لیکن جب پولیس اسے گرفتار کرنے پہنچی تو وہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عابد علی پرانا ننکانہ صاحب میں اپنی سالی کشور بی بی سے ملنے کیلئے آیا تھا ۔ پولیس کو اس کی موجودگی کی اطلاع مل چکی تھی لیکن اس کے باوجود 30 منٹ کی تاخیر سے پہنچی جس کے باعث ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

نکانہ صاحب پولیس کی بھاری نفری عابد ملہی کو ڈھونڈے میں مصروف ہے، پولیس کی بھاری نفری نے دھولر والے قبرستان کو گھیرے میں لے لیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو ہی ملزم عابد ملہی کی قصور کے علاقے راجہ جھنگ میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی لیکن وہاں سے بھی ملزم کھیتوں میں چھپ کر فرار ہوگیا تھا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -لاہور -ننکانہ صاحب -