اسلام آباد : موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بینک منیجر کو قتل کردیا

اسلام آباد : موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بینک منیجر کو قتل کردیا
اسلام آباد : موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بینک منیجر کو قتل کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بینک منیجر کو قتل کردیا۔

واقعہ تھانہ کورال کی حدود گلبرگ میں پیش آیا جہاں بینک منیجر سید رضا حسین نقوی گھر سے بینک پہنچا تو موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے اور انہیں فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں اس قتل کی پوری واردات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں 2 تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور انہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -