چینی سفیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ،آرمی چیف نے چین کا شکریہ ادا کر دیا

چینی سفیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ،آرمی چیف نے چین کا شکریہ ادا کر دیا
چینی سفیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ،آرمی چیف نے چین کا شکریہ ادا کر دیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر یاؤ جنگ کے اعزاز میں عشائیہ دیا  جبکہ اس موقع پر  دونوں شخصیات  کے درمیان ملاقات میں  علاقائی سلامتی،دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر یاؤ جنگ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر آرمی  چیف او رچینی سفیر  کے درمیان  ملاقات میں علاقائی سلامتی،دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے  چینی سفیر  کی خدمات پر  ان  کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے،دفاع وسلامتی کے  حوالے سے تعاون میں حمایت کرنے ،کورونا وائرس سے نمٹنے اور مسئلہ کشمیر کے مؤقف پر تعاون میں  یاؤ جنگ  کے کردار اور خدمات کو سراہا۔ملاقات کے دوران چینی سفیر نے خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا اور اسے سراہا اور عہد کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعاون میں بہتری کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔

مزید :

قومی -