بی آر ٹی منصوبے کی بس سروس عارضی طور پر بند کردی گئی،نجی نیوز چینل کا دعویٰ 

بی آر ٹی منصوبے کی بس سروس عارضی طور پر بند کردی گئی،نجی نیوز چینل کا دعویٰ 
بی آر ٹی منصوبے کی بس سروس عارضی طور پر بند کردی گئی،نجی نیوز چینل کا دعویٰ 

  

پشاور: پشاور میں تاخیر سے شروع ہونے والے میگا منصوبے ریپیڈ بس ٹرانزٹ کے تحت چلنے والی بسیں چلتے چلتے جلنے لگیں، ایک ماہ کے دوران بسوں میں آگ لگنے کے چار واقعات سامنے انے کے بعد بس سروس عارضی طور پر بند کردی گئی۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق ترجمان ٹرانز پشاور عمیر خان کا کہنا ہے کہ کمپنی کے ماہرین پشاور پہنچ کر گاڑیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بسوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد ہی سروس بحال کی جائے گی۔

واضح ایک ماہ کے دوران بی آر ٹی کی چار بسوں میں آگ لگنے کے واقعات کے باعث سروس غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -