فیٹف میں ایسی ایسی خامیاں تھیں کہ اگر میں بیان کروں تو ۔۔۔۔۔شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو کچا چٹھا کھولنے کی دھمکی دے دی 

فیٹف میں ایسی ایسی خامیاں تھیں کہ اگر میں بیان کروں تو ۔۔۔۔۔شاہد خاقان عباسی ...
فیٹف میں ایسی ایسی خامیاں تھیں کہ اگر میں بیان کروں تو ۔۔۔۔۔شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو کچا چٹھا کھولنے کی دھمکی دے دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نے کہاہے  کہ جتنا کام اپوزیشن نے فیٹف  کیلئے کیا ہے  اس حکومت نے نہیں کیا،ان کےبل میں ایسی ایسی خامیاں تھیں اگرمیں بیان کروں تو ان کےپاس چھپنےکےلئےجگہ نہیں رہے گی،اپوزیشن کی  اے پی سی  اشتعال انگیز نہیں  بلکہ معنی خیز اور نتیجہ خیز ہوگی ،ہم آئین وقانون  کے دائرے میں رہتے ہوئے جلسے جلوس کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قائد حزب اختلاف تک کو بولنے نہیں دیا گیا،یہ حکومت نہ بات سمجھتی ہے اور  نہ ہی کوئی بات سننے کو تیار ہے، ہم پارلیمنٹ میں موجود تھے،قائد حزب اختلاف تک کو بولنے کیوں نہیں دیا گیا؟۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کمرے میں بیٹھ کر مسائل کا حل نکالاجاتا ہے، مجعموں  میں باتیں نہیں کی جاتیں، ہمیں سب حقائق کا پتہ ہے، حکومت  غلط باتیں پبلک میں لاکر جھوٹی پوائنٹ سکورننگ نہ کرے، ان کو ایسی باتوں سے شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جتنا کام اپوزیشن نے فیٹف  کیلئے کیا ہے  اس حکومت نے نہیں کیا، ان کے بل میں ایسی ایسی خامیاں تھیں اگر میں بیان کروں تو ان کے پاس چھپنے کے لئے جگہ نہیں رہے گی، اے پی سی معنی خیز اور نتیجہ خیز ہوگی، اشتعال انگیز نہیں ہوگی لیکن اپوزیشن اسمبلی میں بولے بھی  تو اسے اشتعال سمجھتا جاتا ہے،ہم آئین وقانون  کے دائرے میں رہتے ہوئے جلسے جلوس کریں گے۔  

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -