اپوزیشن جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیوں لانا چاہتی ہے؟صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگونے حیران کن منطق پیش کردی

اپوزیشن جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیوں لانا چاہتی ہے؟صوبائی وزیر ...
اپوزیشن جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیوں لانا چاہتی ہے؟صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگونے حیران کن منطق پیش کردی

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگونے کہا ہے کہ صوبے میں ترقی ہو رہی ہے کچھ لوگ اسے روکنا چاہتے ہیں،پارٹی کے کچھ لوگ ضرورناراض ہیں تاہم بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی)نے وزیرا علیٰ کیلئے جام کمال خان کے علاوہ کسی کا نہیں سوچا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کاجمہوری حق ہے، ہم اس کا مقابلہ کریں گے ،بلوچستان عوامی پارٹی بڑی جماعت ہے، پارٹی میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے،پارٹی کے کچھ لوگ ضرور ناراض ہیں لیکن بی اے پی نے وزیرا علیٰ کیلئے جام کمال خان کے علاوہ کسی کا نہیں سوچا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے پارٹی کے دوستوں کو متحرک کیا ہے، ایک دو دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی، ہم اراکین سے ملے ہیں، سب ہمارے دوست ہیں،ایسا کوئی خاص اجلاس نہیں ہوا جس میں معلوم ہو کتنے لوگ ناراض ہیں ۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اہم ادارے کے سربراہ اورہماری جماعت کے اہم رہنما ہیں، صادق سنجرانی خود صورتحال دیکھ کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں وفاقی و صوبائی پی ایس ڈی پی کے اتنے پیسے ترقیاتی مد میں نہیں لگے جتنے موجودہ دور میں لگے ہیں۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -