ایم کیو ایم کے بانی مقتو ل رہنما عمران فاروق کی بیوی کا آج کل کیا حال ہے؟ افسوسناک خبر آگئی
لندن(مجتبیٰ علی شاہ )متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیمار اہلیہ شمائلہ فاروق انتہائی غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور،شمائلہ فاروق گلے میں سٹیج فور کے کینسر کے سبب بول نہیں سکتیں، صرف ایک کان سے جزوی طور پر سن سکتی ہیں۔لندن کے گائز ہسپتال میں اپوائمنٹ پر آتے ہوئے شمائلہ فاروق اسٹیشن پر کمزوری کے باعث گر پڑیں ، گائز ہسپتال کے عملہ نے وہیل چیئر پر شمائلہ فاروق کو ہسپتال پہنچایا، ایم کیو ایم لندن اور پاکستان نے شمائلہ فاروق کی اس مشکل وقت میں مدد سے منہ موڑا ہوا ہے۔ شمائلہ فاروق نے کہا کہ کینسر کی جنگ بچوں کے ساتھ اکیلے لڑ رہی ہوں ، شہدا کے خاندانوں کو بھلا دیا گیاہے ۔عمران فاروق کو گیارہ برس قبل لندن میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا ۔