ملتان سمیت مختلف شہروں میں وارداتیں،متعددشہری لٹ گئے

ملتان سمیت مختلف شہروں میں وارداتیں،متعددشہری لٹ گئے

  

 ملتان،رحیم یارخان،صادق آباد،و جھیانوالہ،چھب کلاں (وقائع نگار،نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

کی نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پورکے علاقے گارڈن ٹاون نعیم عبا س سے دومسلح ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر نقدی15لاکھ چھین کر فرارہوگئے،تھانہ قادرپورراں کے علاقے واپڈا چوک جمشید علی سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی27ہزار و دوموبائل لے گئے،تھانہ صدرکے علاقے بستی نانڈلہ دلاو(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

ر نزیر سے تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی10ہزار وموبائل چھین لیا،تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے سکندرآبادمحمد صابر سے چارمسلح ڈاکو نقدی60ہزار و دوموبائل لے گئے،تھانہ چہلیک کے علاقے باغ لانگے خاں محمد عرفان سے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی32ہزار چھین کر فرارہوگئے،تھانہ راجہ رام کے علاقے محمد زبیر سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی32ہزار سمیت موٹرسائیکل چھین کر لے گئے،اسی تھانہ کی حدودزبیر خان سے دوڈاکو نقدی40ہزار و موٹرسائیکل چھین لی،واقعات کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف کارروائی ہے۔صادق آبادمیں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے ایک اور شہری کو لوٹ لیا۔اطلاعات کے مطابق قومی شاہراہ پر آزاد نرسری حماد وسیم پٹرولیم کے قریب 2 نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر بنک سے پیسے نکلوا کر جانے والے شہری مجید احمد سے ایک لاکھ 54 ہزار روپے لوٹ لئے اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔تھانہ چھب کلاں میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی، آئے روزچوریوں کی نان سٹاپ  بڑی وارداتیں، نامعلوم چور ایک ہی رات میں چھتیں پھاڑ کر پانچ گھروں کا صفایا کر تے ہوئے  طلائی زیورات،  لاکھوں کی نقدی اور قمیتی سامان لے  اڑے،تفصیل کے مطابق  تھانہ چھب کلاں میں نئے ایس ایچ او انسپکٹر فلک شیر کے تعینات ہوتے ہی چوروں کا نان اسٹاپ سلسلہ جاری ہے آئے روز چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں گذشتہ رات وجھیانوالہ کے نواحی  گاوں 62 پندرہ ایل کی اضافی بستی لڑکاں والا کھوہ  میں نامعلوم چوروں نے پانچ گھروں محمد اکرم،  محمد علی، فیض رسول، ظہیر عباس، بشیر احمد کی چھتیں پھاڑ کر تقریبا دس  تولے  طلائی زیورات، لاکھوں کی نقدی  اور قمیتی سامان چوری کر کے فرار  ہو گئے  پولیس تھانہ چھب کلاں اطلاع ملنے کے باوجود حسب روایت دیر سے پہنچی اور روایتی انداز کے مطابق  کاغزی کارراوائی کا آغاز کرتے ہوئے طفل تسلیاں دے رہے ہیں  اہل علاقہ نے بتایا کہ متعدد بار چوری کی وارداتوں کے بارے میں ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں اور ڈی پی او خانیوال کو بتا چکے ہیں مگر کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔انہوں نے آر پی او ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈکیتی،چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -