جنوبی پنجاب میں اشتہاری ملزموں کی گرفتاری مہم شروع

 جنوبی پنجاب میں اشتہاری ملزموں کی گرفتاری مہم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان(وقائع نگار )جنوبی پنجاب میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
اعوان ستارہ امتیاز نے جنوبی پنجاب کے تمام ریجنل پولیس آفیسرزکو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کو جلد از جلد گرفتار کرائیں اسی طرح فوجی مفروران کو بھی جلد گرفتار کیا جائے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عادی مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سزائیں دلوائی جائیں (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)
 تاکہ خطے میں امن و امان برقرار رہے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو جرائم سے پاک کرنا مشن ہے پولیس افسران جرائم پیشہ لوگوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں کو بھی نکالا جائے اختیارات کے غلط استعمال سے لوگوں کا استحصال کرنے والے کرپٹ پولیس افسران کے لئے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں انہوں کے کہا کہ اشتہاریوں کے خلاف مہم 15تا31 ستمبر تک جاری رہے گی   گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب پولیس نے 102اشتہاری مجرمان، 60عدالتی مفرورگرفتار کئے جبکہ ایک فوجی مفرور کو بھی گرفتار کر کے متعلقہ آرمی افسران کے حوالے کیا گیا۔
اشتہاری ملزم