شمالی چھاؤنی میں منتخب کنٹونمنٹ بورڈ ممبر 2افراد کو زخمی کرکے فرار

شمالی چھاؤنی میں منتخب کنٹونمنٹ بورڈ ممبر 2افراد کو زخمی کرکے فرار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں تلخ کلامی کے دوران کنٹونمنٹ بورڈ کا بلدیاتی انتخاب جیتنے والے ممبر نے چھریوں کے وار کر کے 2افراد کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا،دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی چھا ؤ نی کے علاقے میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات جتنے والے ممبر رضی خان اور اس کے حامیوں نے چھریوں کے وار کر کے 60 سالہ بزرگ سلیم اور راہگیر صفدر جٹ کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ممبر کینٹ بورڈ

مزید :

صفحہ آخر -