ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خوردونوش کے نئے نرخ جاری کر دیے
لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس جاری کر دئیے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول 58 روپے فی کلو، درجہ دوئم 52 روپے، شوگرفری اول 39، آلو شوگر فری دوئم 36 روپے، پیاز درجہ اول 60 روپے، درجہ دوئم 50، درجہ سوئم 42 روپے، ٹماٹر درجہ اول 46، درجہ دوم 42، درجہ سوئم 38 روپے، لہسن دیسی 155 اور لہسن چائنہ 255 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ ادرک چائنہ 360 روپے،ر کھیرا دیسی 73 روپے، بینگن 57، پھول گوبھی 93، شملہ مرچ 135، شلجم 93 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہیں۔سبز مرچ اول 73، دوئم 52، لیموں 145، سیب کالا کولو پہاڑی اول 150، سیب دوئم 90، سیب گاچہ اول 150، گاچہ دوئم 93 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور انگور 145، انگور بدانہ 110، انگور سندر خانی 250 اور انگور کالا 175 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر نے کہا کہ کیلا درجہ اول 75، کیلا دوئم 45 اور کیلا سوئم 34 روپے فی درجن میں دستیاب ہے اور انار قندھاری 150 اور انار دیسی 190 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ آم چونسہ سفید 150، آم دیسی 58، امرود 73، ناشپاتی 125 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ زندہ برائلر مرغی 201، گوشت برائلر مرغی 291 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور انڈے 179 روپے فی درجن کے حساب سے دستیاب ہیں