صوبائی صدر پیپلز پارٹی نجم الدین کا صوبائی اسمبلی کا دورہ
پشاور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا دورہ کیا اور پیپلز پارٹی کے چیمبر میں پارٹی کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی دریں اثنا اسمبلی پہنچنے پر پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم وزیر, ڈپٹی پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی,صاحبزادہ ثنا اللہ, ملک باچا صالح,نگہت اورکزئی نے صوبائی صدر نجم الدین خان کا استقبال کیا. اس موقع پر صوبائی رہنما غنی گل محسود،اور محمد خسیب خان سالارزئی بھی موجود تھے نجم الدین خان نے پارٹی ارکان اسمبلی سے پارٹی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ پی پی پی وہ واحد جماعت ہے جو جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور پارلیمان کے اندراور باہر عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہے. نجم الدین خان نے کہا کہ اقتدار ہمارے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا ہم اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ کر ہم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد سے غافل نہیں رہ سکتے اور یہی ہمارے قائدین کا وطیرہ رہاہے نجم الدین خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارٹی ارکان اسمبلی کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسمبلی فلور پر عوام کی نمائندگی کا فریضہ اسی طرح نبھاتے رہیں گے.