منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3گرفتار، 2کلو آئس برآمد 

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3گرفتار، 2کلو آئس برآمد 

  

 پشاور(کرائم رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ شرقی عبداللہ جلال نے آئس کے خلاف کریک ڈاون کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کا تعلق تہکال،شاہ قبول اور ضلع چارسدہ سے ہے جو تھانہ شرقی کی حدود ریل پٹڑی اور اطراف میں آئس فروشی میں ملوث ہیں، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 2260 گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شرقی عبد اللہ جلال کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ شرقی کی حدود ریل پٹڑی اور اطراف میں چند افراد آئس وغیرہ فروخت کرنے میں ملوث ہیں جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ریل پٹڑی پر موجود تین ملزمان سجاد ولد عبدالرحمان سکنہ تہکال،طارق ولد رشید سکنہ چارسدہ اور الف گل ولد شیر باز سکنہ شاہ قبول کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 2260 گرام سے آئس برآمد کرلی گئی ہے، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -