حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل آج پیش کیا جائے گا، بل میں کونسے قوانین شامل ہیں ؟ جانئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جائے گا جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق قوانین شامل ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق الیکشن ایکٹ ترمیمی بل مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ 90 روز میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور نہیں کرسکااور سینیٹ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل دوم بھی 90 روز میں منظور نہیں کر سکااس لئے بلز کو منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھیجا جائے۔