ایکٹیمراانجکشن کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ملزم پمز ہسپتال سے گرفتار

 ایکٹیمراانجکشن کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ملزم پمز ہسپتال سے گرفتار
 ایکٹیمراانجکشن کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ملزم پمز ہسپتال سے گرفتار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈریپ اورڈرگ حکا م کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایکٹیمراانجکشن کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ملزم کو وفاقی دارالحکومت میں قائم پمز ہسپتال سے گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈریپ حکا م نے بتا یا کہ ایکٹیمراانجکشن200ایم جی کی منظورشدہ قیمت 59ہزار ہے جبکہ ملزم اس انجکشن کو ایک لاکھ 20ہزار میں فروخت کرتاتھا۔

اسلام آبادڈرگ انسپکٹر کا کہنا تھا کہ ایکٹیمراانجکشن کو ترکی سے سمگل کیاگیاتھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -