سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف درخواست دینے والی این جی او سے آڈٹ ریکارڈ طلب کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف درخواست دینے والی این جی او سے ...
سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف درخواست دینے والی این جی او سے آڈٹ ریکارڈ طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف این جی او کی جانب سے درخواست دی گئی ، عدالت نے این جی او سے تین سالہ آڈٹ کا ریکارڈ مانگ لیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان نے کراچی کے متعدد علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف درخواست کی سماعت کی ، جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیے کہ این جی اوز کس طرح چل رہی ہیں ، سب معلوم ہے ، آپ نے پانچ سال میں کون سے سماجی کام کئے ، تفصیلات دیں ۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب تک آپ آڈٹ کا ریکارڈ اور سماجی کاموں کی تفصیلات فراہم نہیں کریں گے ، ہم کیس نہیں سنیں گے ۔ عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ۔