ایرانی ایندھن کی آمد کی خوشی ، لبنان میں حزب اللہ نے آر پی جی راکٹ فائر کر دیے 

ایرانی ایندھن کی آمد کی خوشی ، لبنان میں حزب اللہ نے آر پی جی راکٹ فائر کر ...
ایرانی ایندھن کی آمد کی خوشی ، لبنان میں حزب اللہ نے آر پی جی راکٹ فائر کر دیے 

  

بیروت ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایرانی ایندھن سے لدے ٹرک لبنان میں داخل ہوئے تو مبینہ طور پرحزب اللہ کے حامیوں نے آر پی جی راکٹ فائر کر دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ویڈیو میں حزب اللہ کے حامیوں کو سڑکوں کے درمیان کھڑے ہو کر راکٹ چلاتے دیکھا جا سکتا ہے ، کچھ افراد نے شہری آبادی والے علاقوں میں براہ راست فائرنگ کی اور شام کی بانیاس کراسنگ سے لبنان میں ایندھن لے کرداخل ہونے والے قافلوں کو دیکھ کرآر پی جی راکٹ چلائے۔

 اے ایف پی کے نامہ نگار کے مطابق درجنوں ٹینکر جمعرات کی صبح ملک کے مشرقی علاقے الہرمل میں داخل ہوئے ، بعلبک شہر کی مرکزی شاہراہ پر حزب اللہ کے درجنوں افراد  ایندھن کی آمد کی خوشی کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئےاور آنے والے قافلے پر گلپاشی بھی کی ۔

قافلے میں 80 آئل ٹینکر شامل تھے جو مجموعی طور پر  40 لاکھ لیٹرایندھن لے کر بعلبک شہر پہنچا ۔

مزید :

بین الاقوامی -