سفاک شوہر نےبچوں کےسامنے بیوی پر تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا

سفاک شوہر نےبچوں کےسامنے بیوی پر تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا
سفاک شوہر نےبچوں کےسامنے بیوی پر تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا

  

اومان ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  اردن میں سفاک شوہر نے اپنےبچوں کے سامنے بیوی پر تیل چھڑک کر آگ لگادی  جس سے خاتون جھلس کر جاں بحق ہو گئی ۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ویمن موومنٹ ان اردن پیج نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اس خوفناک جرم کا پردہ چاک کیا  ، جرم کی تفصیلات میں کہا گیا کہ 51 سالہ شوہر نے 28سالہ بیوی ھیفا ابو ھانی کو بچوں کے سامنے تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی ۔

جرم کا یہ واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا ، ملزم نے بیوی کو زندہ جلانے کے بعد اس کی طبی امداد کی فراہمی میں بھی رکاوٹیں کھڑی  کیں اور ایمبولینس کو نہیں پہنچنے دیا ،  خاتون کو بڑی مشکل سے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔

ادھر زندہ جلائی گئی خاتون نے واقعے سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک پوسٹ لکھی تھی ۔ العربیہ کو دیے گئے ایک بیان میں مقتولہ کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ اس کی بیٹی کے قاتل اس کے شوہر کو سخت ترین سزا دی جائے۔

دوسری جانب ھیفا کے والد نے بتایا کہ مجرم منشیات کا استعمال کرتا تھا،  ان کی بیٹی نے اسے منشیات چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی بہت کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہ ہوا تو اس نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے اسے منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا اور جیل کی سزا دی۔ رہائی پانے کے بعد اس نے بیوی پر تشدد شروع کردیا۔

مزید :

بین الاقوامی -جرم و انصاف -