زر ضمانت رقم کو قومی خزانے کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا، لاہو ر ہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں سے متعلق کیس کاعبوری حکم جاری کردیا

زر ضمانت رقم کو قومی خزانے کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا، لاہو ر ہائی کورٹ نے چینی ...
زر ضمانت رقم کو قومی خزانے کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا، لاہو ر ہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں سے متعلق کیس کاعبوری حکم جاری کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے 23ستمبر کو گندم کی قیمتوں سے متعلق بھی معاونت طلب کرلی۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق لاہو ر ہائی کورٹ میں چینی کی قیمتوں سے متعلق سماعت ہوئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت دیگر افسر عدالت میں پیش ہوئے۔

ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کی جانب سے درخواستوں پر چار صفحات کا عبوری حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ فریقین کی سماعت 13ستمبر کو مکمل کرلی گئی ہے ، زر ضمانت رقم ٹیکس یا فیس کے زمرے میں نہیں آئی، زر ضمانت رقم کو قومی خزانے کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا۔ 

عدالت کا کہنا تھا کہ ناانصافی سے امیر بنانا بنیادی اصولوں کی نفی ہے، مہنگے داموں چینی خریدنے والے صارفین کو رقم واپس نہیں کی جا سکتی،وکلا شوگر ملز کی زر ضمانت رقم کے مصرف پر قانونی معاونت کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -