پنجاب کنٹونمنٹ بورڈز کی 6 نشستوں پر انتخابات دوبارہ ہوں گے ، الیکشن کمیشن پنجاب

پنجاب کنٹونمنٹ بورڈز کی 6 نشستوں پر انتخابات دوبارہ ہوں گے ، الیکشن ...
پنجاب کنٹونمنٹ بورڈز کی 6 نشستوں پر انتخابات دوبارہ ہوں گے ، الیکشن کمیشن پنجاب

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ، الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق دو سیٹوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے جبکہ 6نشستوں پر انتخابات دوبارہ ہوں گے۔

پنجاب کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ریٹرننگ افسران کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ، پنجاب کی 119 نشستوں میں سے ن لیگ 51، پاکستان تحریک انصاف 28پر کامیاب ہوئی ۔ 

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق صوبے کی 32 نشستوں پر آزاد امیدوار ، دو نشستوں پرجماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب ہوئے ، الیکشن کمیشن 20 ستمبر کو حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -