چوہدری احسان الحق باجوہ کی مسلم لیگ ن کے قائدین سے ملاقات

چوہدری احسان الحق باجوہ کی مسلم لیگ ن کے قائدین سے ملاقات
چوہدری احسان الحق باجوہ کی مسلم لیگ ن کے قائدین سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن / دبئی (ویب ڈیسک) ممبر قومی اسمبلی و صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلف ریجن چوہدری احسان الحق باجوہ نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیر کے صدر اسحاق ڈار سے ملاقات کی پاکستان کے معروضی سیاسی حالات اور پاکستان میں مہنگائی کے طوفان میں مبتلا عوام کی مشکلات پر بھی غور کیا گیا روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام کی زندگی میں مشکلات میں اضافہ ،بیروزگاری، خارجہ و داخلہ محاذ پر ناکامی پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی قائدین اس بات پر متفق نظر آئے کہ عنقریب ظلمت کی سیاہ رات ختم ہوگی اس موقع پر وسیم باجوہ اور رانا عامر  بھی موجود تھے۔ 

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ ن انگلینڈ کے صدر اور عہدیداران نے ملاقات کی ، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی و صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلف چوہدری احسان الحق باجوہ  بھی خصوصی طور شریک ہوئے پاکستان کی دن بدن بڑھتی ہوئی خراب اقتصادی و معاشی صورتحال سمیت عوام کی مشکلات پر غور کیا گیا۔


تمام احباب نے قائد محترم میاں محمد نواز شریف  کے بیانیئے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا-