بلوچستان کے اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے نئے وزیر اعلیٰ کا نام فائنل کرلیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بلوچستان کے اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے نئے وزیر اعلیٰ کا نام فائنل کرلیا، ...
بلوچستان کے اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے نئے وزیر اعلیٰ کا نام فائنل کرلیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے والی ہے ، تحریک کامیاب ہونے کی صورت میں جام کمال وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے ، نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن ممبران نے نئے وزیر اعلیٰ کا نام فائنل کرلیا ہے ۔
نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ جام کمال کے بعد عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے امیدوار ہوں گے ، ناراض رہنماو¿ں نے اشارہ دیا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو نے بھی حکومتی اور اپوزیشن ممبران سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور اب تک انہیں 40 ممبران صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ۔