لاہور ، وزیر اعلیٰ آفس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ 

لاہور ، وزیر اعلیٰ آفس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے فارن ...
لاہور ، وزیر اعلیٰ آفس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تعاون(Taavun) گروپ کے وفد نے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ترین ماحول موجود ہے ۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

وفد سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع فراہم کیے گئے ہیں ،  سرمایہ کا روں کے لئے آسانیاں پیداکی گئی ہیں، موجودہ حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا ہے،  غیر ملکی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولتیں دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے  میں سرمایہ کاری کو پورا تحفظ دیں گے، لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مبارک سنٹر بننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، فارن انویسٹمنٹ کا دائرہ کار دیگر شعبوں تک بڑھایا جائے گا، جنوبی پنجاب اورپسماندہ علاقوں میں فارن انویسٹمنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی،  لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ معاشی لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔