ترین گروپ کے ارکان کے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے رابطے،نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

ترین گروپ کے ارکان کے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے رابطے،نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ
ترین گروپ کے ارکان کے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے رابطے،نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی ٹی و ی24نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کے ارکان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے رابطے کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما رانا ثنا اللہ ترین گروپ کے ارکان سے رابطے میں ہیں جبکہ 9 ارکا ن نے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے اور تین اراکین قومی اسمبلی کا نواز شریف سےبھی رابطہ کروایا گیا ہے،انتخابات کے قریب ارکان کی ن لیگ میں شمولیت ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ترین گروپ کے چند ارکان سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دوست محمد کھوسہ کے ذریعے پیپلز پارٹی سے رابطے کررہے ہیںاور پارٹی میں شمولیت سے متعلق معاملات طے کررہے ہیں۔

مزید :

سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -