سعودی عرب کے ایئر پورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ

سعودی عرب کے ایئر پورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ
سعودی عرب کے ایئر پورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ

  

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنادیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی جس کو سعودی فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔

عرب اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حوثی باغیوں نے ڈرون سے ابھا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دفاعی فورسز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھیں گی۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد بار سعودی عرب میں ابھا ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے، اس سے قبل بھی 10 فروری کو ايک حملے ميں ابھا کے ہوائی اڈے پر ايک سويلين ہوائی جہاز کو آگ لگ گئی تھی جب کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی دو حملے کیے گئے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -