لاہور میں خاتون کو بلیک میل کرنے والا گرفتار، موبائل سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ تفصیل سامنے آ گئی
لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے مطابق ملزم خاتون کو اس کی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا، ملزم کے موبائل فون سے خاتون کی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔