بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام پر ایک اور بجلی گرا دی گئی، اہم سہولت لاہور کے شہریوں سے چھین لی گئی

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام پر ایک اور بجلی گرا دی گئی، اہم سہولت لاہور ...
بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام پر ایک اور بجلی گرا دی گئی، اہم سہولت لاہور کے شہریوں سے چھین لی گئی

  

لاہو ر (ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ریکوری بڑھانے کے لیے بلوں کی اقساط پر مکمل پابندی عائدکردی۔

لیسکو نے گھریلو ،کمرشل اور تجارتی صارفین کے لیے بلوں کی اقساط پر مکمل پابندی عائد کی ہے اور 30 ستمبر تک بقایا جات والے تمام کنکشنز منقطع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہےکہ لیسکو میں بجلی کے بلوں کی ریکوری اس وقت 94 فیصد ہے جو کم ترین سطح پر ہے اسے ہر صورت 100 فیصد تک لایا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ جن کے بقایا جات 2 ماہ سے زائد کے ہیں انہیں اقساط کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ 4 ماہ پہلے بھی اس حوالے سے پابندی عائد کی گئی تھی مگر اس پر عمل نہیں ہوسکا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -