پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،موبائل فون راولپنڈی سٹیڈیم لے جانے کی ممانعت

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،موبائل فون راولپنڈی سٹیڈیم لے جانے کی ممانعت
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،موبائل فون راولپنڈی سٹیڈیم لے جانے کی ممانعت

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی سیکیورٹی انتظامیہ نے پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں شائقین کے موبائل فون سٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

 نجی ٹی ہم نیوز کے مطابق شائقین کا کہنا ہے کہ ہمیں پہلے موبائل فون سٹیڈیم میں نہ لانے کے حوالے سے کیوں نہیں بتایاگیا،سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے صرف کورونا ویکسی نیشن کارڈ لانے کا کہا گیا تھا کہ مگر یہاں آ کر موبائل فون پر بھی پابندی کا کہا جا رہاہے جس سے پریشانی کا شکار ہورہے ہیں۔

شائقین کی جانب سے پی سی بی سے مطالبہ کیا گیا کہ موبائل فون پر پابندی کو ختم کیا جائے۔

دوسری جانب پی سی بی حکام نے واضح کیا کہ موبائل فون پر پابندی کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کی طرف سے نہیں بلکہ سٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -