ادارہ شماریات نے ملک میں بے روزگاری کے حوالے سے اہم اعداد وشمار جاری کردیئے

ادارہ شماریات نے ملک میں بے روزگاری کے حوالے سے اہم اعداد وشمار جاری کردیئے
ادارہ شماریات نے ملک میں بے روزگاری کے حوالے سے اہم اعداد وشمار جاری کردیئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ایک سال کے دوران بے روزگاری کی شرح میں 1.1فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداو شمار کے مطابق سندھ میں بے روزگاری کی شرح سب سے کم ہے ، خیبر پختونخواہ میں بے روزگاری کی شرح 10.3 فیصد ہے ، سندھ میں بے روزگاری کی شرح 4 فیصد ہے،بلوچستان میں بے روزگاری کی شرح 4.6 فیصد ہے ، مردوں میں بے روزگاری کی شرح 5.1 فیصد سے بڑھ کر 5.9 فیصد ہوگئی ہے ، خواتین میں بے روزگاری کی شرح 8.3 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق شہروں میں بے روزگاری کی شرح 7.2 فیصد سے بڑھ کر 7.9 فیصد ہوگئی ہے ، دیہاتوں میں بے روزگاری کی شرح 5 فیصد سے بڑھ کر 6.4 فیصد ہوگئی ہے جبکہ دیہی خواتین میں بے روزگاری کی شرح 5.9 فیصد سے بڑھ کر 8.5 فیصد ہوگئی ہے ، دیہاتی مردوں میں بے روزگاری کی شرح 4.7 فیصد سے بڑھ کر 5.5 فیصد ہوگئی ہے۔

مزید :

قومی -