پٹرول پمپ کے باہر کھڑی خاتون سے پانچ افراد کی زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین ،سب جھوٹ نکلا

پٹرول پمپ کے باہر کھڑی خاتون سے پانچ افراد کی زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین ...
پٹرول پمپ کے باہر کھڑی خاتون سے پانچ افراد کی زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین ،سب جھوٹ نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیالکوٹ میں پٹرول پمپ کے قریب باہر کھڑی خاتون سے اغواءکے بعد زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا ، دونوں میاں بیوی نے چند افراد کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کیلئے ڈرامہ رچایا تھا ۔
ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق 14ستمبر کو سیالکوٹ کے رہائشی نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ عزیز کی طرف سے واپس لوٹ رہا تھا کہ راستے میں پٹرول ڈلوانے کیلئے بیوی کو پمپ کے باہر کھڑا کر کے خود پٹرول ڈلوانے چلا گیا ، اتنی دیر میں پانچ ملزمان گاڑی پر آئے اور خاتون کو زبردستی اغواءکر کے لے گئے ۔
سیالکوٹ کے علاقے اکبر چوک سے خاتون نیم بیہوشی کی حالت میں ملی جسے ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال پہنچایا ، عورت نے بیان دیا کہ اسے پٹرول پمپ کے باہر سے پانچ ملزموں نے زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور شراب پی کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کی تو معاملات مشکوک نکلے ، ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق خاتون کے شوہر نے من گھڑت کہانی بنا کر مقدمہ درج کرایا، خاتون کے شوہر نے لوگوں کو بلیک میل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی تھی ، خاتون کو کسی نے نہ اغواءکیا نہ ہی زیادتی ثابت ہوئی ، تفتیش کے بعد خاتون نے عدالت میں بھی اعتراف کر لیا ۔
ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی اور نہ اسے اغوا کیا گیا تھا، دونوں میاں بیوی کے خلاف قانون کے مطابق دفعہ 182 کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔