شائقین کرکٹ پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ ہونے پر مایوس 

شائقین کرکٹ پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ ہونے پر مایوس 
شائقین کرکٹ پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ ہونے پر مایوس 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ ہونے پر شائقین کرکٹ مایوس ہوگئے، پہلا ون ڈے دیکھنے کے لئے راولپنڈی سٹیڈیم کے باہر موجود شائقین کو واپس بھیج دیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان سیکیورٹی خدشات کے باعث سیریز کو منسوخ کردیا گیا ہے ، شائقین کی بڑی تعداد جو کہ آج پہلا ون ڈے میچ دیکھنے کے لئے راولپنڈی سٹیڈیم میں موجو دتھی ان میں کافی مایوسی دیکھنے میں آرہی ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ ہم آج کے میچ کے حوالے سے بہت پرجوش تھے، ٹکٹس بھی ایڈوانس میں خرید رکھے تھے مگر میچ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے سیریز منسوخی کی اطلا ع ملی جو کہ بہت مایوس کن ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیاہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہاگیاہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے ، سیریز کو نیوزی لینڈ کی جانب سے یکطرفہ طورپر منسوخ کیا گیاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -