سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ، پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی پر ساڑھے چار بجے پریس کانفرنس کروں گا، شیخ رشید

سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ، پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی پر ساڑھے چار بجے ...
سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ، پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی پر ساڑھے چار بجے پریس کانفرنس کروں گا، شیخ رشید

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنا سکرودو کا دورہ منسوخ کر دیا ، کہا کہ فوری واپس آرہا ہوں شام ساڑھے چار بجے اس پر بات کروں گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کہیں کوئی مسئلہ نہیں ، سارے ادارے الرٹ ہیں اور پوری طرح اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، میں نے اپنا دورہ سکرودو منسوخ کردیا ہے اور فوری واپس پہنچ رہا ہوں ۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کیئے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سیریز کو یکطرفہ طور پر منسوخ کر دیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے ہمیں اطلاع دی گئی کہ انہیں کچھ سیکیورٹی الرٹس موصول ہوئے ہیں اور وہ یکطرفہ طور پر سیریز کو منسوخ کرنے جارہے ہیں ۔پی سی بی کا کہناتھا کہ پی سی بی اور حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ کرنے والی تما م ٹیموں کیلئے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کیئے گئے اور ہم نے نیوزی لینڈ کو بھی یہی یقین دہانی کروائی تھی ، وزیراعظم پاکستان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی رابطہ کر کے بتایا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی تھریٹ نہیں ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ہمراہ سیکیورٹی آفیشلز حکومت پاکستان کی جانب سے کیئے جانے والے سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن تھے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ شیڈول میچز کروانے کیلئے تیار ہے ، تاہم پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو اس اچانک منسوخی کے فیصلے پر مایوسی ہو گی ۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -