پاکستان میں سکیورٹی کی بہترین صورتحال بھارت کو اچھی نہیں لگ رہی ،فیصل جاوید کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان میں سکیورٹی کی بہترین صورتحال بھارت کو اچھی نہیں لگ رہی ،فیصل جاوید ...
پاکستان میں سکیورٹی کی بہترین صورتحال بھارت کو اچھی نہیں لگ رہی ،فیصل جاوید کا اہم بیان سامنے آگیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے نیوزی لینڈ کی جانب سے کرکٹ سیریز اچانک منسوخ کرنے پر کہا کہ دو سال سے پاکستان میں کرکٹ مکمل طور پر بحال ہے ، یہاں بہترین سکیورٹی صورتحال ہے جو بھارت کو اچھی نہیں لگ رہی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل جاوید نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا ، حال ہی میں مظفر آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ منعقد ہوئی تھی ، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیر معمولی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی مگر اس کے باوجود نیوزی لینڈ کی طرف سے آخری لمحات میں سیریز ملتوی کرنا سمجھ سے باہر ہے ، کوئی دشمن ہی ہے جس نے اس پلیٹ فارم پر سازش کی ہے ، بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا کہ پاکستان میں سب اچھا ہے ۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازش میں مصروف رہا، بھارت چاہتاہے پاکستان کانقصان ہو۔

مزید :

قومی -